عید کے موقع پر کشمیر قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے: مشعال ملک

128

اسلام آباد،01 اگست(اے پی پی ): کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے  تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحی کے  موقع  پر مبارکباد  دی ، عیدالاضحی کے  موقع پر  اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عید کے دن کشمیر قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمان، مذہبی تہوار عید الاضحی کی  نماز بھی ادا نہیں کر سکتے،ہندوستان نے کشمیریوں کی مکمل  نسل کشی کا پلان بنا رکھا ہے جبکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی دشمن درندہ صفت بھارتی فوج قابض ہیں۔

 اے پی پی /سدرہ/نورین