مظفر گڑھ، 10 اگست(اے پی پی ): ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت اور ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ گرمانی کی نگرانی میں مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور کے ایس ایچ او احمد فراز کھوسہ نےپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مشکوک افرادمحمد اکرم تھہیم سے 30بور پسٹل بمعہ تین عدد گولیاں اور محمد سبطین تھہیم سے 30بور پسٹل بمعہ تین عدد گولیاں برآمد کر لیں ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بندکردیا گیا ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ رنگ پور احمد فراز کھوسہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
وی این ایس، ،مظفر گڑھ











