ملتان ، 23 اگست (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ریسکیو1122 کے باوزرز، امام بارگاہوں کی ڈس انفیکشن کا کام جاری و ساری کیے ہوئے ہیں، ڈس انفیکشن کے لئے کلورین ملا پانی استعمال کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں امام بارگاہ ممتاز اور آستانہ حیدریہ دولت گیٹ کی ڈس انفیکشن مکمل کر لی گئی ہے۔ امام بارہ گاہ ٹھنڈی کھوئی سورج میانی اور امام بارگاہ الحسین مظفرآباد کو بھی کلورین ملے پانی سے دھو دیا گیاہے، امام بارگاہ چمبے شاہ دہلی گیٹ اور محمودیہ کمپلیکس غریب آباد میں بھی جراثیم کش سپرے مکمل ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن،جنرل پوسٹ آفس، کارڈیالوجی ہسپتال اور نشتر ایمرجنسی میں بھی روزانہ جراثیم کش محلول کا سپرے کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر پبلک مقامات کی ڈس انفیکشن بھی مسلسل جاری و ساری ہے ۔