ملتان ،01 اگست (اے پی پی ): اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان اور اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان کا شہر کادورہ، اے ڈی سیز نے یونین کونسل31،32،33 میں قائم ویسٹ مینجمنٹ کے کیمپس کا دورہ کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنرصدر شہزاد محبوب نے بھی ٹمبر مارکیٹ،ڈبل پھاٹک اور چوک شاہ عباس ایریا کا معائنہ کیا جبکہ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے بھی شہر کا دورہ کیا اور شہریوں سے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں مثالی صفائی کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز پرجوش اور انتظامیہ پرعزم ہے، اہلیان ملتان کے اعتماد پر پورا اتریں گے
-سی ای او عبدالطیف خان نے کہا کہ شہر سے آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کی منظم پلاننگ کی گئی ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم تجربہ کار انتظامیہ پر مشتمل ہے۔کمپنی کے ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک اور دستانے فراہم کئے گئے ہیں،کمپنی گزشتہ سال سے بھی بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
اے پی پی /ملتان/نورین