ملتان ، 21 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر محرم الحرم کے پیش نظر امام بارگاہوں کی ڈس انفیکشن کا آغاز کر دیا گیا، کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر ڈس انفیکشن کا فیصلہ کیا گیا ، ڈس انفیکشن کا ٹاسک ریسکیو 1122 کو سونپا گیا ہے،آج 11 امام بارگاہوں کی ڈس انفیکشن شیڈول میں جاری ہیں ۔
امام بارگاہ پیراں غائب،ممتاز آباد،شاہ گردیز اور کاشانہ شبیر لال کرتی میں ڈس انفیکشن جاری و ساری ہے۔ امام بارگاہ زینبیہ سیوڑھ چوک،النگ چوک بوہڑ گیٹ،چمبے شاہ اور امام بارگاہ حیدریہ گلگشت بھی شیڈول میں شامل ہیں جبکہ امام بارگاہ حسینیہ دیوان کا باغ،راجن شاہ اور امام بارہ گاہ ٹھنڈی کھوئی چوک شاہ عباس بھی ڈس انفیکشن کی جارہی ہے۔











