ملتان :ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی محرم روٹس کی صفائی، ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

112

ملتان ، 23 اگست (اے پی پی ): ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی محرم روٹس کی صفائی، ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والے7 شہریوں پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیے گئے ہیں۔

 اتوار کی چھٹی کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز محروم روٹس کی صفائی میں مصروف عمل ہے۔ اندرون شہر واقع تمام روٹس کی بھرپور صفائی جاری ہے ۔ اس کے علاوہ تنگ گلیوں سے مٹی، کنکر اور کوڑا سمیٹ لیا گیا ہے جبکہ شاہ شمس،رشید آباد،چوک کمہارانوالہ،قاسم بیلہ اور سورج میانی بھی کمپنی ورکرز صفائی کے لئے کوشاں ہیں۔ کمپنی نے روٹس کے لئے مختلف سیکٹرز کو چونا اور فینائل فراہم کر دیا ہے۔