ملتان : ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس، عید الاضحیٰ پر بہترین کارکردگی  دکھانے پر کمپنی ورکرز کو بو نس  دینے کی منظوری

126

ملتان ،08 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں عید الاضحیٰ پر بہترین کارکردگی دکھانے پر کمپنی ورکرز کو بو نس  دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو متفقہ طور پر کمپنی کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا  جبکہ اجلاس میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے حاصل کئے گئے سینٹری ورکرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بورڈ کے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ نئے ممبران کمپنی کی کارکردگی کے لئے اپنی بہترین صلاحیتں بروئے کار لائیں گے،بورڈ میں تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملتان ویسٹ  منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پورے صوبہ میں ٹاپ پر ہے جبکہ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز یاسر حسن بھٹہ نے کہا کہ کمپنی کی برانڈنگ بہت ضروری ہے،ترقی یافتہ ممالک میں راِئج صفائی سسٹم کو اپنا کر شہر کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے۔کمپنی مستقبل کے لئے روڈ میپ تیار کرے۔

حسین احمد فضل نے کہا کہ کمپنی اپنے مکینیکل انفراسٹرکچر میں اضافہ کرے۔

مسرور حیدر نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے کمیونٹی کی شرکت بہت ضروری ہے،سی ای او عبدالطیف خان نے کہا کہ حکومت نے کمپنی کو اپنے ذرائع آمدنی پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے،کمپنی کی آمدنی بڑھانے کے لئے پلان بنانے کی ضرورت ہے،ویسٹ کو ایندھن کے طور پر فروخت کرنے کےلئے ویسٹ کی خصوصیات معلوم کرنے لئے کنسلٹنٹ کی ضرورت ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بزنس کمیٹی، پروکیورمنٹ کمیٹی اور ہیومن ریسورس کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

اجلاس میں بورڈ کے نئے ڈائریکٹرز حسین احمد فضل،یاسر حسین بچہ، مسرور حیدر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اورسی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان، منیجرزعلیم خان، داود مکی، ساجدریاض ،عمران خان،عقیل احمد،حبیب الظفر اورفہیم لودھی بھی شریک تھے۔

اے پی پی /ملتان /قرۃالعین