ملک بھر میں انسداد ٹڈی دل کیلئے کوششیں جاری، گذشتہ6 ماہ میں11   لاکھ 14 ہزار 517 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کیا  گیا

106

اسلام آباد،18اگست(اے پی پی ) : ملک بھر میں انسداد ٹڈی دل کیلئے کوششیں جاری ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا  خاتمہ کر دیا گیا جبکہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ٹڈی دل موجود ہیں۔

این ایل سی سی کے  مطابق    گزشتہ 24 گھنٹوں میں2 لاکھ  15 ہزار 310  ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کی گیا، گزشتہ  24گھنٹوں میں سندھ کے ضلع تھرپارکر اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 1444 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔   گذشتہ6 ماہ میں  گیارہ   لاکھ 14 ہزار 517 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی  دل کا  خاتمہ کیا گیا۔