میرپورخاص؛ جماعت اسلامی کے تحت کشمیر بنے گا پاکستان و تکمیل پاکستان ریلی

83

میرپورخاص،14 اگست ( اے پی پی  ): جماعت اسلامی کے تحت کشمیر بنے گا پاکستان و تکمیل پاکستان ریلی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدی  صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست  تجدید تکمیل پاکستان کا دن  ہے ، ابھی بر صغیر کی تقسیم نامکمل ہے  جب تک وادی کشمیر جو کہ بھارت کے پنجہ استبداد میں  ہے   کو آزاد نہیں کرایا جاتا۔

  انہوں افواج پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ  بھارتی  جار حیت کا  منہ توڑ جواب دے، آپ اکیلے نہیں بائیس کر ورڑ پاکستانی آپ کی پشت پر جان ہتھیلی پر لئے بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر دم تیار  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی کان کھول کر سن لو تم چا ہے  جتنے  طیارے خرید لو  مگر  پاکستان کا ایک ایک شہری تمہارے لئے فلائنگ کمانڈرحسن صدیقی ثابت ھوگا  اور تمہیں تمہاری ٹیکنالوجی کے ساتھ نیست ونابود کرنے کے لئے تیار ہے۔

ریلی سے امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حاجی نور الہی مغل نے بھی خطاب کیا ،ریلی میں کارکنان جماعت اسلامی  اور عمائدین شہر اور گلستان معزورین کے معزوروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی  شہرکی مرکزی شاہراہ سےہوتی  ہوئی حیدرآباد پر اختتام پذیر ہوئی۔