میرپورخاص میں جشن آزادی کی تیاریاں  عروج پر پہنچ  گئی

458

 میرپورخاص ، 11 اگست ( اے پی پی) : پاکستان کے دیگر شہروں کی  طرح میرپورخاص میں جشن آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ  جاری  ہے ، جگہ جگہ پرچم ، پاکستانی بینرز ،اسٹیکرز ، اور دیگر سامان کے اسٹال   لگ  گئے ہیں۔

 مختلف اسٹالز  پر  پر عوام کا رش نظر آ رہا ہےجس میں زیادہ تر تعداد  بچوں کی ہے مگر اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے اسکولوں میں تقریبات  اور پروگراموں کا کہیں بھی کوئی رجہان نظر نہیں آ رہا ہے اور عوام کا زیادہ تر رش جشن آزادی کے اسٹال پر دکھائی دے رہا ہے۔

میرپورخاص ضلع کی دیگر تحصیلوں جھڈو، ڈگری، کوٹ غلام محمد،  شجاع آباد،  سندھڑی اور حسین بضش مری میں بھی ہر طرف جشن کا سماں ہے۔

 وی این ایس ، میرپورخاص