میرپورخاص، 24 اگست ( اے پی پی) : میرپورخاص شہر سمیت قریبی علاقوں میں پیر کو دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونے والی موصلا دھار بارش نے تباہی مچادی ہے۔ موجودہ بارشوں کے سلسلوں میں سب سے بڑا نان اسٹاپ بارش کا سلسلہ جو مسلسل پانچ گھنٹوں سے جاری ہے۔ تیز بارش سے مرکزی شاہرائیں گلیاں ڈوب گئیں۔ تیر بارشوں کی وجہ سے گٹر نالے الٹے بہنے لگے۔ درجنوں بجلی کے پولز اور تاریں گر گئیں۔ پانی رہائشی آبادی اور کاروباری مراکز ، گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔











