کوئٹہ07 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیرمین پیمرا محمد سلی نے ملاقات کی ہے ، جس میں الیکٹرانک میڈیا اور ایف ایم ریڈیو کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے جس کوقومی میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضروت ہے قومی میڈیا پر کوریج میں بلوچستان کا حصہ بہت کم ہے میڈیا پر صوبے کو زیادہ وقت ملنا چاہیے بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے ۔بلوچستان کے وسائل کو دنیا کے لیے کھول دیا گیا ہے انہیں میڈیا کے زریعہ اجاگر کر کے بہتر نتائیج حاصل ہو سکتے ہیں۔
چئیرمین پیمرا نے کہا کہ بلوچستان کو قومی الیکٹرانک میڈیا میں مناسب وقت کی فراہمی کے لیے نیوز چینل کو راغب کیا جاۓ گا۔صوبے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ایف ایم ریڈیو قائم کیے جائیں گے جبکہ پیمرا ایکٹ کے تحت بلوچستان میں کونسل آف کمپلینٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے_
اے پی پی/ محمد بلال اعوان/ نصیب الہی











