وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی

189

لاہور،یکم اگست(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے لوگوں کوبھی عید الاضحی کی مبارکباددی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے نماز عید کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی و سا لمیت کیلئے دعا کی۔ انہو ں نے کشمیری عوام کی بھارتی ظلم و استبداد سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے  بھی خصوصی دعا مانگی۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی۔

 اے پی پی/لاہور/قرۃ  ال عین