پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی  پنجاب  کا  جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

118

ملتان ، 08 اگست(اے پی پی ): چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ادارے نے جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔کل9اگست کو نورالحسن پارک میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائیں گے،ماہ اگست میں شجرکاری مہم کی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری رہیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس اور سول سوسائٹی کے ہمراہ قلہ کہنہ قاسم پارک پر شجرکاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے14فٹ سے زائد لمبے درخت لگائے،سول سوسائٹی میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ شامل تھے جنہوں نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین ویژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں،اسی ضمن میں وزیرا عظم پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں نورالحسن پارک میں درخت لگائیں گے جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگ شامل ہونگے۔شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے کل سے شہر کے اہم مقامات پر درخت بھی تقسیم کیے جائیں گے،شہری ملتان کو سر سبز و شاداب بنانے کی مہم میں پی ایچ اے کا ساتھ دیں۔

اس موقع پر صدر ویلفیئر تحریک انصاف یاسر عرفات اورجنرل سیکرٹری ویلفیئر تحریک انصاف چوہدری طاہر واہلہ و دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اے پی پی /ملتان/حامد