کوئٹہ ،05 اگست (اے پی پی ):پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین ودردگ، ممبر وومن ونگ شائستہ کی قیادت میں یوم استحصال مقبوضہ کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جو کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیارکر گئی جس میں کشمیر سے یکجہتی اور بھارت کے نریندر مودی کے 5اگست 2019کے اقدام کو مذمت اور مخالفت کی گئی ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین ودردگ نے کہا کہ جس طرح 1940کے آرٹیکل 370کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار دیدیا گیا تھا اسی دن بھار ت نے جبری طور پر مقبوضہ کشمیر کشمیر کو ہندوستان بنانے کی کوشش کی اور کشمیریوں کی خودارادیت پر ڈھاکہ ڈالا اور ان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی عالمی تنظیموں،اقوام متحدہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ایک سال سے جاری ظلم وجبری کو اب ختم کیا جائے۔
اے پی پی / / محمد بلال اعوان/حامد











