پشاور، 22اگست(اے پی پی) : پشاور کی امام بارگاہ باوا فضل حسین میں آج مجلس عزا منعقد ہوئی اور محرم الحرام کا پہلا ماتمی جلوس اسی مجلس عزا کے بعد برآمد ہوا۔
امام بارگاہ باوا فضل حسین سے محرم کا پہلا ماتمی جلوس برآمد ہوا جو امام بارگاہ سید مصطفی شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے اور اس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ ماتمی جلوس کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ماتمی جلوس میں عزادار سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ جلوس کے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئیں ہیں۔











