پشاور، 26اگست(اے پی پی): پشاور کے علاقے حیات آباد میں زو بس سروس کے حیات آباد سٹیشن کے قریب کھڑی بی آر ٹی بس میں اگ بھڑک اٹھی اور آگ کے شعلوں نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنھوں نے فائر ویکلز کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور کچھ ہی دیر میں فائر فائٹرز نے بس پر لگی آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی تاہم آگ لگنے کے اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔