پشین؛ یوم آزادی  پر  خلجی قومی اتحاد  کیجانب  سے  بڑی ریلی نکالی گئی

89

پشین، 14 اگست(اے  پی پی): یوم آزادی کے مناسبت سے  خلجی قومی اتحاد کے جانب عسکری کرکٹ گرانڈ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت نواب سلیمان خلجی حاجی عبدالصمد خان خلجی ودیگر نے کی، ریلی نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا  ،ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

 ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ،ریلی کی اختتام پر حاجی عبدالصمد خان خلجی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 اگست پاکستانی قوم کےلیے اتحاد اور اتفاق کا دن ہے، پوری قوم اس عظیم نعمت  پر فخر کرتے ہے اور یہ  عظیم نعمت ہم کو بہت سی قربانیوں کے بعد ملی ہے۔ 14 اگست پوری قوم اور ملک کے لیے خوشحالی کا دن ہے۔