پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری  کی  جانب سے  یوم آزادی پر تقریبات کا انعقاد

119

مری،14 اگست(اے پی): جشن آزادی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسسٹنٹ کمشنر آفس مری میں منعقد ہ ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میجر ریٹائرڈ لطاصب ستی تھے،اسسٹنٹ کمیشنر مری زاھد حسین اور ایم پی اے لطاصب ستی نے پرچم  کشائی  کی ،ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،تقریب میں  تلاوت قرآن پاک سے شروع کی  گئی  جبکہ  قومی ترانہ اور سکول کے بچوں نے ملی نغمہ بھی  پیش کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مری نے اپنے خطاب میں 14 اگست کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پاکستان  کیلئے  قربانی دینے والے شہداء کو زبردست خراج عقید پیش کیا اور پورے پاکستان کو جشن کی مبارک باد پیش کی۔

اس پروقار تقریب میں ریسکیو 1122 کے انچارج آفیسر حمزہ علی خان اور ریسکیو عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 پنڈی پوائنٹ پر بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں انچارج ایمرجنسی آفیسر،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر،کنٹرول روم انچارج سمیت ریسکیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر مری زاھد حسین نے مری آرٹ کونسل میں منعقد ہونے والے سمینار میں کرونا وائرس کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز سےخطاب کرتے ہوئے کہا کے ریسکیو 1122 مری نے کرونا وائرس کے دوران دن رات عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیے۔ ریسکیو 1122 مری نے کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ ہر ایمرجنسی اور  پیش آنے والے حادثات میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ بروقت امدادی کاروائیوں سےلاکھوں شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں۔

 اسسٹنٹ کمیشنر مری نے ریسکیو 1122 کے افسران وعملہ کی تحصیل مری کے شہریوں کو دی جانے والی خدمات کوخوب سراہا۔

آخر میں اسسٹنٹ کمیشنر مری زاھد حسین نے کرونا وائرس کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

تقریب کے احتتام پر کشمیری بھائیوں کی آزادی،ملک پاکستان کی استحکام،امنوامان کے لیئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔