پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلساز، ملاوٹ مافیا کے خلاف  کارروائی  ،14فوڈ پوائنٹس سربمہرکردئیے

139

 

ملتان ، 15اگست (اے پی پی ): پنجاب  فوڈ اتھارٹی کی جعلساز، ملاوٹ مافیا کے خلاف  کارروائی  جاری ، ڈی جی پنجاب  فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ سوڈاواٹر،مصالحہ یونٹ،سویاں فیکٹریز کریانہ ودیگر کی چیکنگ، 14فوڈ پوائنٹس سربمہر 26ہزار کلو مینگو پلپ،6ہزارخراب انڈے،569لیٹردودھ،230 ساشے گٹکا،400کلو مضر آم،200کلوآملہ تلف کر دیئے گئے ۔ اس  کے علاوہ  600کلوچاول،180کلوملاوٹی مرچ،20کلو چائنہ نمک  بھی برآمد  کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ قیصر سوڈا واٹر،مبشرسوڈاواٹر،اکمل سوڈاواٹر،زاہدسوڈاواٹر جعلی لیبلنگ کرنے،سیرپ کو ممنوعہ بلیو کیمیکل ڈرم میں سٹور کرنے پر سِیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ خانیوال میں بھی  محمد شفیع کریانہ سٹور، عامر فوڈز کھلے ملاوٹی مصالحوں کی فروخت،ناقص صفائی پر سربمہر کر دیئے گئے ۔رحیم یار خان میں الشمس سویاں فیکٹری، حافظ سویاں اینڈ پاپڑ فیکٹری، تاج محل مکس اچار چیکنگ پر سربمہر  کر دیے گئے  ہیں۔سویاں فیکٹریز کو انتہائی ناقص صفائی، ناقص سٹوریج، پھپھوندی زدہ اچار پر اچار فیکٹری کو سِیل کیا گیا۔مظفر گڑھ میں مظہر کریم پوائنٹ، ابوبکر پکوان سنٹرخوراک کو حشرات سے بچاؤ کے عدم اقدامات پر سربمہر کر دیے  گئے۔

ملتان سے شاہدچوہان ڈرنک کارنرگٹکا فروخت کرنے،اے بی فوڈ پراڈکٹس ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال،لیہ سے حسنین کریانہ لائسنس نہ ہونے پر سِیل  کر  دیے گئے۔

عرفان میمن نے کہا کہ  فوڈ سیفٹی ٹیمز کی 581 فوڈ یونٹس کی چیکنگ،436 کو وارننگ، 73پوائنٹس کو 450,000کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔خوراک کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب پیور فوڈ رولز مرتب کیے جا رہے ہیں۔ جعلی لیبلنگ، ملاوٹ سنگین قانونی خلاف ورزی ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے

اے پی پی /ملتان/قرۃآلعین