پنڈی بھٹیاں:جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن ، 3 خطرناک اشتہاری گرفتار

112

 

پنڈی بھٹیاں،24 اگست(اے پی پی ): تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری  ہے ،کریک ڈاﺅن کے دوران عرصہ دراز سے مطلوب کیٹیگری اے کے 3 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے  گئے ۔

گرفتار اشتہاری مجرمان میں اختر علی ،ابو سفیان اور کامران شامل ہیں جو   ڈکیتی ،چوری اور راہزنی جیسے درجن سے زائدمقدمات میں ملوث ہے۔

ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار نے  کہا کہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کسی  کو  بھی  قانون  ہاتھ میں  لینے کی  اجازت  نہیں  دی  جائے  گی ۔