پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد نیازی کا دورہ سکھر

114

سکھر،16اگست(اے پی پی ):  پاکستان تحریک  انصاف  کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور  وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد نیازی  نے  سکھر کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء طاہر شاہ، گوہر خان کھوسو کی جانب سے منعقدہ تقاریب میں شرکت کی  ،رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی اور دیگر رہنماءبھی ہمراہ موجودتھے۔

 اس موقع پر عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ملک سے کرپشن کے دس ہزار کروڑ روپے رکور کیے، کراچی کے چھ دن میں مسائل حل کیے، عمران خان کا ایک ہی نظریہ ہے، ملک میں بہتری لانا ہے۔سندھ اہم ترین صوبہ ہے، سندھ حکومت کو ختم نہیں کیا جا رہا، پارٹی اندر اختلافات ہوتے ہیں، اختلافات ختم کرانے ہی آیا ہوں۔پارٹی کے اختلافات ختم کرانے ہی 18 گھنٹے سفرکرکے یہاں آیا ہوںسکھر کے بعد لاڑکانہ،حیدرآباد اور پھر کراچی بھی جاؤں گا۔

عامر محمود کیانی نے مزید کہا کہ دیگر محکموں کی نسبت دفتر خارجہ سب سے بہتر کام کر رہا ہے، دفتر خارجہ نے جو کام کیےپہلے ایسا نہیں ہوا۔نیب، ایف آئی اے خودمختار ادارے ہیں، وہ بلا سکتے ہیں،ان دونوں جماعتوں پر کیسز ہماری حکومت سے پہلے کے بنے ہوئے ہیں، کراچی میں لاکھوں ووٹ لیئے ہیں، ہم آئیں گے اور کام کریں گے،سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے،کراچی پر کنٹرول کرنے والی باتیں قیاص آرائیاں ہے۔