چنیوٹ،23اگست(اے پی پی): ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے چناب پر واقع ٹی ڈی سی پی ریسٹورنٹ کے قریب ریسیکیو 1122 کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے،فلڈ ریلیف کیمپ میں ریسکیو عملہ اور کشتیاں پہنچا دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد ریاض اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہر قسم کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔