چنیوٹ؛ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او کا محرم الحرام کے جلوسوں کا دورہ

160

چنیوٹ،23 اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چنیوٹ کا محرم الحرام کے جلوسوں کا دورہ،اس موقع پر اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ،ڈی ایس پی سٹی، دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

افسران نے مختلف جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

افسران نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس کی کلیئرنس کرکے تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے

ڈی سی, ڈی پی او نے سٹی کے علاقہ میں کیٹیگری اے کے جلوس کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈی سی چنیوٹ محمد ریاض نے کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے کہا کہ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے بعد شرکاء کو شامل ہونے دیا جائے۔