چنیوٹ،14 اگست ( اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصیلوں چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں بھی پاکستان کا 74 ویں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا گیا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی میونسپل کارپوریشن چنیوٹ سے ہوا جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب میونسپل کمیٹی چنیوٹ میں منعقد ہوئی پاکستانی قومی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم کو بھی بلند کیا گیا تقریب میں ضلعی افسران سیاسی سماجی وکلا تاجر صحافیوں طلبا سمیت دیگر افراد کی شرکت کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج تقریب میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 74ویں یوم آزادی کی تقریب کا آغاز زیر صدارت ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر محمد ریاض احمد میونسپل کارپوریشن چنیوٹ میں ہوا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض احمد۔ڈی پی او سید حسنین حیدر،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ کے علاوہ ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد پولیس مارچ پاسٹ پیش کیا گیا، اسی طرح دوسرے اداروں کریسنٹ باہومان میں بھی یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک کاٹنے کے علاوہ بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔