چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی ملتان بنچ آمد 

106

ملتان ، 17 اگست (اے پی پی ): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی ملتان بنچ آمد ، رجسٹرار بہادر علی خان، ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری مشتاق احمد بودلہ،محمد جاوید اقبال ملک ایڈیشنل رجسٹرار سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمدیار ولانہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد شاہد حسین ،ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل محمد نسیم شاہد، پروٹوکول آفیسرجاوید سعید،  ڈپٹی رجسٹرار معصوم عثمانی ،کیئرٹیکر غلام رسول اور پی اے ٹو چیف جسٹس  ملک افتخار  گلزار احمد اور  پرائیویٹ سیکرٹری ٹو سی جے نے استقبال کیا۔

 آج چیف جسٹس محمد قاسم خان ملتان میں مصروف دن گزاریں گے، چیف جسٹس محمد قاسم خان کا آج  ملتان کے  دورے  کا تیسرا روز ہے۔چیف جسٹس محمد قاسم خان سے ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ کے وکلاء ملاقات کرینگے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان اپنی عدالت میں  مختلف کیسوں  کی سماعت کررہےہیں۔