چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کا جی او آر کالونی کوئٹہ کا دورہ

113

کوئٹہ، 14 اگست ( اے پی پی ):چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے جمعہ کے روز جی او آر کالونی کوئٹہ کا دورہ کیا ۔چیف سیکرٹری نے جی او آر کالونی میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن، گرین بیلٹ کی بحالی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیویریج نظام و دیگر سے متعلق جائزہ لیا ۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کالونی کی خوبصورتی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلیے ماسٹر پلان مرتب کیا جائے جس میں کشادہ سڑکیں، بہترین سیوریج نظام، گرین بیلٹ، پلے گراونڈ و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے کوئٹہ شہر کا روائتی حسن بحال ہو جائیگا۔