ڈپٹی کمشنر ملتان کا صفائی کا جائزہ لینے کے لئےعید کے دوسرے روز بھی  شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

126

ملتان، 2 اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے  صفائی کا جائزہ لینے کے لئےعید کے دوسرے روز بھی  شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

عامر خٹک نے جناح ٹاون،جسٹس حمید کالونی،چونگی نمبر9 کے اطراف میں واقع رہائشی کالونیوں کا دورہ کیا جبکہ گلگشت،گکشن مارکیٹ اور جناح پارک کے ایریا کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں سے گفتگوبھی کی۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو صفائی آپریشن آج دوسرے روز بھی پوری رفتار سے جاری رکھنے کو کہا اور کہا کہ 2400 ورکر فورس اور 450 کے لگ بھگ گاڑیاں فیلڈ میں موجود ہیں ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران بھی صفائی آپریشن کی کاونٹر مانیٹرنگ کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود شہر کے14 کیمپس اور 14 عارضی سٹوریج پوائنٹس وزٹ کررہا ہوں جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی لمحہ بہ لمحہ صفائی آپریشن بارے معلومات حاصل کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عید کا پہلے روز صفائی آپریشن مثالی رہا،ریگولر اور سوشل میڈیا پر ملنے والی پذیرائی ایک بہت بڑا اعزاز ہے،محھے فخر ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہریوں کے معیار پر پورا اتری ہے،زیرو ویسٹ  کمپنی کا ٹارگٹ ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے  مزید کہا کہ ہم نے عوام سے “صاف ستھرا ملتان” کا وعدہ نبھا دیا ہے۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین