ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس

150

بورے والا 5   اگست (اے پی پی )؛ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وہاڑی کا اجلاس ڈی سی وہاڑی کیپٹن(ر)وقاص رشید اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خاں کھچی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع وہاڑی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور انکے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں اور

تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں ضلع وہاڑی کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خاں کھچی نے تمام ترقیاتی سکیموں جلد مکمل کرنے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے جسکے لئے تمام محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید نے کہا کہ اس سال صوبائی بجٹ میں ضلع وہاڑی کی 69سکیموں کیلئے تقریباً 15ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (فیز2) کے تحت 40کروڑ روپے کی مالیت سے 57سکیموں پر کام جاری ہے جن پر 10 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں پائیدار ترقی پروگرام کے تحت 30کروڑ روپے کی مالیت سے 105سکیموں پر کام جاری ہے تمام محکموں کے سربراہان ترقیاتی کاموں کی کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنائیں ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وی این ایس