ڈیرہ مراد جمالی، 30اگست(اے پی پی)؛ 10 محرم الحرام کا جلوس حسینہ امام بارگاہ سبی سے برآمد ہو گیا ہے،جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔
عزاداروں کی جانب سے گھمن چوک پر پہلے مجلس کی گئی، جس کے بعد عزاداروں نے ماتم کیا ،ماتم کے دوران عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی۔زنجیر زنی کے دوران 10 عزادار زخمی ہوئے ،جنہیں محکمہ صحت کی جانب سے طبی امداد دی گئی۔
جلوس کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں،جلوس کے راستوں پر 600 کے قریب پاک فوج ،ایف سی ،پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ماتمی جلوس کے روٹ پر داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاروں اور ٹینٹ لگا کر سیل کر دیا گیا ہے اور سی سی ٹی کیمرے سے مانٹرینگ بھی کی جارہی ہے۔
جلوس کے روٹ پر واپڈا،کیسکو کی جانب سے بھی ٹیم جلوس کے ہمراہ موجود ہے، جو بجلی کے بند ہونے کی صورت میں ہنگامی صورتحال میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گئی۔











