کمشنر بہاول پور ڈویژن کا ڈسٹرکٹ کنٹرول روم برائے محرام الحرام کا دورہ

109

احمدپورشرقیہ،23 اگست(اے پی پی): کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری کا ڈسٹرکٹ کنٹرول روم برائے محرام الحرام کا دورہ، کنٹرول روم میں قائم سی سی ٹی وی سسٹم کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ یوم عاشور مجالس اور جلوس میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ یوم عاشور پر ضلع بہاول پور کی575 مجالس اور250جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کا بندوبست مکمل ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ادارے واک تھرو گیٹ، میٹل ڈٹیکٹر اور دیگر آلات کو یوم عاشور ڈیوٹی سے قبل چیک کر کے رپورٹ جمع کرائیں۔ کنٹرول روم میں ڈویژن بھر کی صورت حال ہر گھنٹے بعد صوبائی سطح تک اپ ڈیٹ کی جاتی ہے،

عوام اپنے اردگرد مشکوک افراد پر خود بھی نظر رکھیں۔