کوئٹہ،01 اگست (اے پی پی):گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے عید الاضحی کی نماز گورنر ہاؤس کے لان میں ادا کی، چیف سیکرٹری فضیل اصغر اور گورنر ہاؤس کے عملہ نے بھی ان کے ہمراہ نمازعید ادا کی ۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور قیام وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی۔ اس کے علاوہ گورنربلوچستان نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ۔
نماز سے قبل اور بعد میں کورونا کے لئے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔
اے پی پی / محمد بلال اعوان /نورین