کوہلو، 08 اگست (اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش سے سوناری پُل بہہ جانے سے کوہلو سے سبی اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیاہے جبکہ منجھرا نالہ میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے سے ماوند سے کوہلو کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
دوسری جانب تین گھنٹے کی مُسلسل بارشوں سے ماوند، کاہان، منجھرا، کنل، تمبو، جنت علی، نساؤ کے ندی نالوں میں بھی تغیانی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو نے اس موقع پر کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔
وی این ایس، کوہلو