ہنگو؛ ضلعی انتظامیہ آفیسرز اور مشران کی  قیادت میں   یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد 

189

ہنگو، 05 اگست (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ آفیسرز اور مشران کی  قیادت میں   یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد  کیا گیا   ، جو ہنگو مین چوک سے لیکر سٹیشن چوک پر اختتام  پذیر ہوئی ۔

عمائدین نے بھارت کے خلاف مُردہ بادکی شدید نعرے بازی کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔مشران نے کہا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں ظلم کاحساب دیناہوگا،کشمیریوں پربھارتی ظلم وجبرپرعالمی برادری کونوٹس لینا چاہیئے۔

اس موقع پر ڈی سی ہنگو منصور ارشد نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اے پی پی /محمد فخر الاسلام کاکاخیل /حامد