ایکسائز اینڈ  ٹیکسیشن آفیسر کی کارروائی، دوران تلاشی رکشہ سے 36 کلو چرس برآمدکرلی گئی

0
50

پشین، 15 ستمبر( اے پی پی):  ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ  ٹیکسیشن آفیسر مہربان ناصر کی زیر نگرانی انسپکٹر رفیق ناصر، انسپکٹر نعمت اللہ کاکڑ اور انسپکٹر عبداللہ جان نے نارکوٹیکس پولیس کے ہمراہ  سرانان کے قریب سید حمید ندی کی حدود میں روڈ چیکنگ دوران ایک مشکوک زرنج رکشہ کو روکنے کا اشارہ کیا۔ رکشہ ڈرائیور نے نارکوٹیکس فورس کو دیکھتے ہی رکشہ کی رفتار مزید تیز کردی۔ ناکوٹیکس فورس نے رکشہ کا پیچا کرکے قابو کیا، دوران تلاشی رکشہ سے 36 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔ اس دوران ایک سفید کلر کار سے نارکوٹکس فورس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن رات کی کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔انسپکٹر رفیق ناصر نے مقامی صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع پشین میں منشیات کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا منشیات کے خلاف یہ مہم بغیر کسی دباؤ کےجاری رہے گا۔