شجاع آباد ؛ریسکیو1122 سینٹر میں اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ

0
53

شجاع آباد،16ستمبر)اے پی پی ): ریسکیو1122 سینٹر میں اہلکاروں کا فٹنس ٹیسٹ کیا گیا،جس میں  ریسکیو1122 کے تمام اہلکاروں  نے ایک میل دوڑ لگائی، پش آپس  کیے ، ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ میں تمام ریسکیو1122 اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔

 اس موقع پر محمد شاہد کوآرڈینیٹراسٹیشن نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ ،پش آپ، وزن سمت دیگر ٹیسٹ  کئے گئے،فٹنس ٹیسٹ کا مقصد اہلکاروں کی جسمانی صلاحیت چیک کرنا تھا ۔فٹنس ٹیسٹ ہر ماہ ہوتاہے جبکہ فٹنس کی کمی کو پورا کرنے کےلیے اہلکار محنت کرتے ہیں۔

 انچارج ریسکیو آفتاب ملک نے کہا کہ تمام ریسکیو ٹیم فٹ ہے ،روزانہ کی بنیاد پر انکی ایکسرسائز چلتی رہتی ہے جو کہ ان سروس اہلکاروں کی لیے انتہائی ضروری ہے۔