وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی  ملاقات

132

اسلام آباد، 25 ستمبر(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے   جمعہ  کو  یہاں  ملاقات کی   ہے ،   ملاقات میں  قومی اسمبلی میں عوامی فلاح و بہبود اور عوامی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے  زیر غور قانون سازی اورمختلف  اقدامات کے حوالے سے  گفتگو ہوئی ۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آئین و قانون کے تحت عوام کے حقوق کے تحفظ اور فراہمی میں مقننہ کا اہم ترین کردار ہے۔ اس ضمن میں موجودہ قوانین میں  جو بھی اصلاحات یا ترامیم درکار ہیں اس میں حکومتی اراکین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی مفاد کے حوالے سے  دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو قانون سازی کے عمل میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔