وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک  کی  کچی آبادیوں کو  بجلی کی فراہمی یقینی بنانے  کی  ہدایت

0
29

لاہور، 16ستمبر (اے پی پی): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت کچی آبادیوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس  میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ کچی آبادیوں کے مکین غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کے تمام شہریوں کی طرح کچی آبادیوں کے لوگ بھی برابر حقوق کے شہری ہیں۔

 اختر ملک نے ہدایت دی کہ کچی آبادیوں کا سروے کر کے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق بجلی سے محروم علاقوں تک بجلی فراہم کریں گے۔ پہلی ترجیح لاہور کے نواح میں واقع کچی آبادیوں کو بجلی کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ن لیگ کی حکومت نے کچی آبادیوں کے لوگوں کو اچھوت سمجھ کر بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا، آل شریف صرف توانائی کے بڑے منصوبوں میں پیسے بنانے میں مصروف رہے۔

 اجلاس میں سی ای او لیسکو، سیکرٹری توانائی عامر جان، چیف انجینئر پاور ، ظہیر عباس کھوکھر صدر پی ٹی آئی ساؤتھ اور ایل ڈی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔