احمدپورشرقیہ ؛یوم دفاع و شہداء پر دوران ایمرجنسی شہید ہونے والے عاشق علی (ڈرٹ ریسکیور)کی قبر پر  سلامی

106

 

احمدپورشرقیہ، 06ستمبر(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاول پور نے6 ستمبر یوم دفاع و شہدا کے موقع پر گذشتہ برس دوران ایمرجنسی شہید ہونے والے عاشق علی (ڈرٹ ریسکیور)کی قبر پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی طرف سے پورے اعزاز کے ساتھ اسکے آبائی گاؤں چک نمبر112ڈی بی تحصیل یزمان میں ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش  کی ۔

اس موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورعاشق علی شہید کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین و دیگر سٹاف نے عاشق علی شہید کے والد اور فیملی ممبران سے ملاقات کی اورتحائف پیش کیئے۔

 اس موقع پر ریسکیو آفیسران و اہلکارجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبرستان میں دعا کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے جوان جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکر ملک وقوم خدمت کر رہے ہیں اور کسی کی بھی جان بچانے کیلئے خطرات سے کھیلتے ہیں۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ان شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے اور ان کے والدین کو صبر و جمیل عطاکرے۔