ملتان ، 22 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملدر آمد کام تیز کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر رانااخلاق احمد خان کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد کیاگیا۔اجلاس میں پبلک سروس ڈیلیوری کے محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
رانا اخلاق احمد نے کہا کہ کسی بھی ڈائریکٹیو کو زیر التواءمیں نہ رکھا جائے اور کسی ڈائریکٹیو پر بروقت عملدرآمد نہ ہونیکی صورت میں متعلقہ افسر ذمہ دار ہو گا۔اے ڈی سی نے کہاکہ وزیراعظم پورٹل پر آنیوالی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہری کی طرف سے نیگیٹیو فیڈ بیک کی صورت میں شکایت کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ محکمے کے سربراہان پی ایم پورٹل شکایات کو خود ہینڈل کریں۔