اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا مانسہرہ میں معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس 

100

پشاور، 22 ستمبر(اے پی پی): اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مانسہرہ میں معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ ملزمان نامزد ہوچکے ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں  بھی  تشکیل دی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اب زیادتی کے الزام میں افراد کو سزائیں دینے کا قانون تیار ہے، اس لیے  انھیں عبرتناک سزائیں دی جائیں گی۔