انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز پولیس لائن پشاور کا دورہ۔

166

پشاور 8ستمبر(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج یہاں ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز پولیس لائن پشاور کا دورہ کیا اور ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈکوارٹرز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر آئی جی پی نے 205نئی موٹر سائیکلوں کا معائنہ بھی کیا۔ جن میں 125 سی سی کی 125 موٹر سائیکلیں جبکہ 80 موٹر سائیکلیں 150 سی سی شامل ہیں۔

 پولیس سر براہ نے واضح کیا کہ پولیس کی کارکردگی میں نکھار اور مزید بہتری لانے کے لیے انہیں گاڑیاں اور مو ٹر سائیکلوں سمیت تمام ضروری سازوسامان، آلات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنا یا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور واردات کی بروقت ناکامی کیلئے پولیس کو ہر جگہ اپنی موجودگی کو یقینی بنانا ہوگا اور اُ مید ظاہر کی کہ تھانوں کو نئی موٹر سا ئیکلوں کی فراہمی سے پولیس کی گشت موثر ہوجائیگی اور سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم پر قابو پا نے میں مدد ملے گی۔