ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا خانیوال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

181

ملتان،  08 ستمبر ( اے پی پی): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے خانیوال روڈ نزد چوک رشید آباد پر واقع عامر آرکیڈ بلمقابل ٹیسٹی پلس ہوٹل کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن  کیا۔ انفورسمنٹ ٹیم  نے روڈ سائیڈ اور پارکنگ کی جگہ پر رکھے گئے سامان کو ہٹوا کر روڈ کی حدود اور پارکنگ ایریاز کو کلیئر کروا دیا۔علاوہ ازیں روڈ اور پارکنگ ایریاز کو بلاک کرنے والے اشخاص کو نوٹس برائے تجاوزات جاری کر دیئے ہیں کہ چوبیس گھنٹوں کے اندراپنے سامان کو روڈ سائیڈ اور پارکنگ ایریاز سے ہٹا دیں۔