بورے والا؛ کرسچین کالونی میں مکان کی چھت گر  گئی ، کمسن بچہ جانبحق

119

بورے والا، 25  ستمبر(اے  پی پی): نواحی آبادی کرسچین کالونی میں غریب محنت کش کے مکان کی چھت جو خستہ حال تھی اچانک گر گئی جسکے ملبے تل دب کر ایک کمسن بچہ جانبحق ہوگیا جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ہیں ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر تینوں کو نکالا تاہم ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا جہاں انکی حالت تسلی بخش ہے۔