احمدپورشرقیہ، 08 ستمبر(اے پی پی): بہاولپور نیشنل ہائی وے پر مسافر خانہ کے نزدیک 40000 لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ ڈرائیور کی کوتاہی سے یہ واقعہ پیش آیا جو موقع سے فرار ہوگیا۔ریسکیو ذرائع نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو سیل کر کے پھیلتے ہوئے تیل پر قابو پایا اور علاقہ کو کسی بڑے ناگہانی حادثہ سے بچالیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔