تھانہ راوی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلا ف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

128

دیپالپور، 10ستمبر ( اے پی پی): ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ڈی ایس پی ظفر اقبال ڈوگر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ راوی کاشف علی خاں نے اپنی ٹیم کےہمراہ  منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان  کے قبضہ سے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی اور ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے ملزم ذوالفقار کے قبضہ سے۔2540 گرام چرس جبکہ ملزم محمد اسلم عرف محمد علی عرف ممی کے قبضہ سے 2660 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔