مظفرگڑھ، 13 ستمبر(اے پی پی): مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر لنگر سرائے کے قریب تیز رفتا ٹرالر بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹرالر پر کھاد بیج لوڈ تھا اور کراچی سے فیصل آباد جا رہا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن جاری کیا۔ تقریباً 3 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن جاری رکھتے ہوئے ٹرالر کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالا۔ موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔