جیکب آباد،10 ستمبر(اے پی پی ): محکمہ خوراک کی کارروائی،کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹ پر چھاپے،جرمانے بھی عائد کردیے۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ خوراک کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی،مختیار کار غلام عباس سدھایو کی سربراہی میں بیکری اور ہوٹل کی صفائی اور اشیاء کی معیار چیک کرنے کے لیے شھر بھر کے دکانوں پر چھاپے مارے گئے،ایک ہوٹل اور دودھ کی شاپ پر صفائی تسلی بخش نہ ہونے پر جرمانہ عائد کیا اور مستقبل میں عوام کو صاف اور معیاری اشیاء فروخت کرنے کے احکامات بھی دیے۔
محکمہ خوراک اور ضلعہ انتظامیہ کی کاروائیوں کا سن کر کئی دکاندار دکانیں بند کر کے بھاگ بھی گئے۔