حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں میونسپل سروسز پروگرام جاری

87

ملتان 7 ستمبر (اے پی پی )کمشنر جاوید اختر کا فیز ون کی تمام سکیمیں رواں ماہ مکمل کرنے کا حکم صادر فرمایا کمشنر کا تمام محکموں کو منصوبوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ کمشنر آفس جمع کروانے کا حکم دیا کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے میونسپل سروسز فیز 2 کا اعلان کر دیا ہے۔پروگرام کے تحت سڑکوں، گٹروں کی مرمت،سٹریٹ لائٹس فعال،واٹر پیوریفکیشن پلانٹس فنکشنل کئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ  وقاص خاکوانی نے کہا کہ ملتان میں 40 کروڑ کی لاگت سے 139 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ خانیوال میں 29 کروڑ کی لاگت سے 190 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیںاور ضلع وہاڑی میں 17 کروڑ کی لاگت سے 94 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں ضلع لودھراں میں 17 کروڑ کی لاگت سے 193 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔