رحیم یار خان: وزیر اعظم گرین اینڈ کلین پاکستان مہم، موٹروے پولیس کیجانب سے  600 سایہ دار پودے لگائے گئے

118

رحیم یار خان،07 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان  گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت موٹروے پولیس کیجانب سے شجرکاری  جاری ہے،  آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سید کلیم امام اور ڈی آئی جی احمد ارسلان کی ہدایت پر  ڈی ایس پی فراست علی بھنڈر نے صادق آباد میں  شہریوں کے ساتھ مل کر قومی شاہراہ پر 600 سایہ دار پودے لگائے جبکے موٹروے پولیس کی جانب سے ہر بیٹ میں 2 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے جن کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

 سیکٹر کمانڈر نے تمام پٹرولنگ افسران کو پودوں کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر میاں افنان نے کہا درخت ماحولیات آلودگی کو ختم کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔اگر ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے تو آنے والی نسلیں ماحولیاتی آلودگی سے بچ سکتی ہیں۔ سیکٹر کمانڈر نے شہریوں کو روڈ سیفٹی پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ حادثات میں کمی ہو۔